Aaj News

کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کا امکان

دوپہر 11 بجے سے 3 بجے کے درمیان، غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، ماہرین
شائع 01 جون 2025 01:05pm

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ برقرار ہے اور موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیے جانے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث گرمی کی شدت 49 ڈگری تک محسوس ہوگی، جبکہ اس وقت شہر کا درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جو کہ 38 ڈگری تک محسوس ہو رہا ہے۔

مغربی سمت سے 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 34 فیصد سے کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دن کے اوقات میں، خصوصاً دوپہر 11 بجے سے 3 بجے کے درمیان، غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ گرمی کی شدت سے بچاؤ کے لیے پانی اور مشروبات کا استعمال بڑھانے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔

karachi

Karachi Heat