Aaj News

پنجاب حکومت کا صوبے میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی ریگولرائزیشن کا فیصلہ

صوبے میں پہلی مرتبہ ہاؤسنگ سیکٹر کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کیا جائے گا
شائع 31 مئ 2025 09:30pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب حکومت نے صوبے میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی ریگولرائزیشن کا فیصلہ کر لیا، صوبے میں پہلی مرتبہ ہاؤسنگ سیکٹر کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کیا جائے گا، ہاؤسنگ سوسائٹی مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کوریگولرائز کرنےکے میکانزم، ریگولیشن اور ڈیجیٹلائزیشن پرغور کیا گیا۔

مریم نواز نے ہاؤسنگ سوسائٹی کی رجسٹریشن کے لیے درکار غیر ضروری این او سی ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوامی سہولت کے لیے پراسیس کو آسان اور مؤثر بنایا جائے۔

اجلاس میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی ریگولرائزیشن کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا گیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایسی سکیموں کا مسئلہ جلد از جلد قانون کے مطابق حل کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم ہو۔

انھوں نے کہا کہ غریب لوگوں سے پیسے لے کر پلاٹ نہ دینا ظلم ہے،غیر قانونی سوسائٹیز کے قیام میں بعض سرکاری محکمے بھی برابر کے ذمہ دار ہیں۔ جو ہاؤسنگ اسکیمیں بن چکی ہیں تو انہیں قواعد و ضوابط کے مطابق ایک مرتبہ ایمنسٹی دینا ہوگی تاکہ مسئلے کا مستقل حل نکل سکے۔

CM Punjab Maryam Nawaz

Illegal housing societies