Aaj News

کراچی: لانڈھی میں ٹرالر نے اسسٹنٹ پروفیسر کو روند ڈالا ، ڈرائیور فرار

کراچی میں ٹریفک حادثات میں آج 6 افراد لقمہ اجل بن گئے
اپ ڈیٹ 31 مئ 2025 11:51pm
اسکرین گریب تصویر
اسکرین گریب تصویر

کراچی میں ٹریفک حادثات میں آج پھر 6 افراد لقمہ اجل بن گئے، لانڈھی میں تیز رفتار ڈمپر نے کالج کے پروفیسر کو کچل دیا ، شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر ہر شخص فکر مند ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہے حادثات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق شخص کی شناخت 35 سال کے افتخار احمد کے نام سے ہوئی جو گورنمنٹ ابراہیم حیدری کالج میں ریاضی کے اسسٹنٹ پروفیسر اور 4 بچوں کے باپ تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ٹرالر کی لاپرواہی کے باعث پیش آیا، جس کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرالر کو قبضے میں لے لیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

بھائی نے بتایا کہ افتخاراحمد صبح گھر سے ڈیوٹی پر جانے کے لیے نکلے تھے کہ حادثہ ہوگیا اور زخمی حالت میں اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔

افتخار احمد کے بھائی نے حادثے کے ذمے داران کے خلاف سخت کارروائی اور ڈمپر مافیا پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ہیوی ٹریفک پر پابندی نہ لگانا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غفلت روزانہ کی بنیاد پر قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بن رہی ہے۔

تین تلوار کے قریب کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، جبکہ دوسرازخمی ہوگیا ، پولیس نے کار سوار کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈیفنس میں گاڑی نے موٹر سائیکل سوار آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کے رائیڈر مرتضیٰ کو کچل دیا ڈرائیورعثمان شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

شاہراہ فیصل کار ساز کے قریب نامعلوم گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے بیٹا جاں بحق، ماں شدید زخمی ہوئیں۔ جام صادق پل ٹریفک حادثہ میں موٹرسائیکل سوارجاں بحق اورایک زخمی ہوا جبکہ اورنگی دس نمبر میں بس سے موٹرسائیکل سوار بچی کو روند ڈلا۔ حادثے میں دو سالہ ایمان موقع پر جاں بحق ہوگئی۔

کراچی میں 151 روز میں اب تک ہیوی گاڑیوں ڈمپر، ٹریلر، واٹرٹینکر، مزدا اور بس کی ٹکر سے 121 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

traffic accident

Karachi Police

landhi