توشہ خانہ ٹو ریفرنس کیس میں بشری بی بی کا بطور احتجاج پیش ہونے سے انکار
بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو ریفرنس پر سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ ملزمہ بشری بی بی نے بطور احتجاج کمرہ عدالت میں آنے سے انکار کردیا۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ ٹو ریفرنس کی سماعت کے دوران بانی پاکستان تحریکِ انصاف کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، تاہم ملزمہ بشریٰ بی بی نے بطور احتجاج عدالت میں آنے سے انکار کر دیا۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔ سماعت کے دوران پراسیکیوشن کی جانب سے بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخ کرنے پر اصرار کیا گیا۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کو حاضری کا ایک اور موقع دیتے ہوئے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 3جون تک ملتوی کر دی۔
imran khan
bushra bibi
Adyala Jail
Pakistan Tehreek Insaf (PTI)
مقبول ترین
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔