پی ٹی آئی ضلع پشاور کی تمام تنظیمیں تحلیل، پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ
تنظیمیں تحلیل ہونے کے بعد تمام عہدیداران کو ان کے فرائض اور ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا گیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ضلع پشاور کی تمام تنظیمیں تحلیل کر دی گئی ہیں۔ ریجنل جنرل سیکرٹری شیر علی ارباب نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق تنظیمیں تحلیل ہونے کے بعد تمام عہدیداران کو ان کے فرائض اور ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ پارٹی کی مرکزی تنظیمی ہدایات کے تحت کیا گیا ہے تاکہ آئندہ مرحلے میں تنظیم نو کو آسان اور مؤثر بنایا جا سکے۔
پی ٹی آئی نے پنجاب میں پارٹی معاملات چلانے کیلئے بنائی گئی کمیٹی میں ترمیم کردی
شیر علی ارباب کے مطابق اس اقدام کا مقصد ضلع پشاور میں پارٹی کی مستقبل کی کارکردگی اور رابطہ کاری کو مزید بہتر بنانا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق جلد ہی نئی تنظیم سازی کے لیے مشاورت کا آغاز کر دیا جائے گا۔
KPK
peshawar
Pakistan Tehreek Insaf (PTI)
مقبول ترین
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔