Aaj News

بابر اعظم سڑک پر فینز سے اُلجھ پڑے، ویڈیو وائرل

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی ہے
اپ ڈیٹ 31 مئ 2025 03:06pm

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی مداحوں سے الجھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہرے رنگ کی شرٹ اور نیلی جینز میں موجود بابر اعظم سڑک پر چند لوگوں کے درمیان ایک شخص سے کچھ کہہ رہے ہیں اور پھر غصے میں پیچھے موجود شخص کو دھکا دے کر آگے نکل جاتے ہیں۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی، اور بعض نے انہیں ”اسٹریٹ بابر“ کا لقب دیا۔

کامران اکمل کی بابر اعظم کے والد کو وارننگ

سوشل میڈیا صارفین کا یہی کہنا ہے کہ بابر اعظم کو ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کے باعث ان کا مزاج تبدیل ہوا ہے۔

سابق کپتان کے قریبی ذرائع کے مطابق بابر اعظم نے دوران نماز قریب سے ویڈیو بنانے پر فینز کو منع کیا تھا تاہم منع کرنے کے باوجود بھی فین بابراعظم کی ویڈیو بنائے جا رہا تھا جس کے باعث وہ غصے میں وہاں سے چلے گئے۔

شعیب اختر اور پاکستان ٹیم کے سابق مینجر نعمان نیاز میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا

پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم اور ان کے والد ازم صدیق حالیہ دنوں میں مختلف تنازعات کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ بابر اعظم کی ٹی20 ٹیم سے اخراج کے بعد ان کے والد نے سوشل میڈیا پر سابق کرکٹرز کی تنقید کا جواب دیا، جس پر سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے انہیں مشورہ دیا کہ کھلاڑیوں کے اہل خانہ کو عوامی سطح پر بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔

babar azam

engages

ugly physical fight

with fans on street