Aaj News

پولیس کے کچے میں ڈرون حملے، ڈاکوؤں کی کمین گاہیں تباہ

پولیس نے آپریشن کے دوران ڈرون اور جدید ہتھیار استعمال کئے جس کے نتیجے میں متعدد ڈاکو زخمی ہوئے
اپ ڈیٹ 31 مئ 2025 01:55pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پنجاب پولیس نے کچہ کے جزیرہ نما علاقے رجوانی میں انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران جدید ہتھیاروں اور ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا، جس کے ذریعے کچہ کریمنلز کے ٹھکانوں پر مؤثر حملے کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں کے نتیجے میں متعدد ڈاکو زخمی ہوئے ہیں جبکہ متعدد کمین گاہوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ کارروائی منصوبہ بندی اور انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی تاکہ علاقے میں ڈاکوؤں کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو ختم کیا جا سکے۔

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ کچہ میں قیامِ امن اور جرائم کے خاتمے کے لیے ایسے آپریشنز جاری رہیں گے۔

punjab

police

rahim yar khan

Police operation