Aaj News

فضائیہ کی ذلت کے بعد اگلے حملے میں بھارت کا اپنی بحریہ کو آگے کرنے کا اعلان

وطن کی خودمختاری اور سالمیت کو چیلنج کرنے کی کوشش کی گئی تو ”فیصلہ کن اور ہمہ گیر“ ردعمل دیا جائے گا، ترجمان پاک فوج
شائع 31 مئ 2025 12:02pm

پاک فضائی کے ہاتھوں بھارتی فضائیہ کی رسوائی کے بعد بھارت نے اپنی بحریہ پر آگے لانے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کو خفت بھری دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ کسی بھی مبینہ ”حملے“ کی صورت میں بھارت اپنی بحریہ کی مکمل طاقت استعمال کرے گا۔ لیکن پاکستانی افواج نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ وطن کی خودمختاری اور سالمیت کو چیلنج کرنے کی کوشش کی گئی تو ”فیصلہ کن اور ہمہ گیر“ ردعمل دیا جائے گا۔

راج ناتھ سنگھ نے مغربی بھارتی ریاست گوا کے ساحل پر موجود بھارتی ایئرکرافٹ کیریئر آئی این ایس وکرانت سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’اگر پاکستان کسی بھی قسم کی شرارت یا غیر اخلاقی حرکت کرتا ہے تو اُسے بھارتی بحریہ کی آگ اور غصے کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘

’آپریشن سندور‘ ابھی ختم نہیں ہوا، مودی نے ایک بار پھر پاکستان کو دھمکی دے دی

یہ وہی آئی این ایس وکرانت ہے جسے پاک بحریہ نے واپس بھاگنے پر مجبور کردیا تھا۔ اور وہی بھارتی بحریہ ہے جس کی ہمت تک نہ ہوئی ہے پاک بھارت کشیدگی کے دوران ایک راکٹ بھی فائر کرسکے۔

پاک بھارت کشیدگی جوہری تباہی کا باعث بن سکتی تھی، ہم نے جنگ سے روکا: صدر ٹرمپ

دوسری جانب پاکستان کی جانب سے بھارتی وزیر دفاع کے اس اشتعال انگیز بیان کو رد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہم امن کے خواہاں ضرور ہیں، کمزور نہیں۔ افواج پاکستان کے ترجمان نے روئٹرز کو 12 مئی کا بیان یاد دلاتے ہوئے کہا، ’پاکستان کی خودمختاری کو خطرے میں ڈالنے یا سرحدی سالمیت کی خلاف ورزی کی صورت میں فیصلہ کن ردعمل دیا جائے گا۔‘

Indian Navy

INS Vikrant

Rajnath Singh

Pakistan India Clash 2025

Operation Sindoor