Aaj News

ارمغان کال سینٹر کیس: چالان پیش نہ کرنے پر عدالت کا اظہارِ برہمی

آئندہ سماعت پر ہر صورت چالان پیش کیا جائے، عدالت
شائع 31 مئ 2025 11:55am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

غیرقانونی کال سینٹر چلانے کے مقدمے میں ملزم ارمغان کے خلاف چالان جمع نہ کروانے پر جوڈیشل میجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے تفتیشی افسر پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم ارمغان جو اس سے قبل مصطفیٰ قتل کیس میں بھی نامزد ہے پر غیرقانونی طریقے سے کال سینٹر چلانے کا مقدمہ درج ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوا، تاہم چالان جمع نہ ہونے پر عدالت نے ناراضی کا اظہار کیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ابھی تک چالان کیوں پیش نہیں کیا جا سکا؟ جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ کچھ وقت درکار ہے، جلد چالان عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔

غیرقانونی کال سینٹر چلانے کا الزام: ملزم ارمغان جسمانی ریمانڈ پر سائبر کرائم کے حوالے

عدالت نے سرزنش کرتے ہوئے کہا: اتنا عرصہ گزر چکا ہے، ابھی تک تفتیش مکمل کیوں نہیں ہو سکی؟ تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ کیس سے متعلق کچھ مطلوبہ ریکارڈ اب تک موصول نہیں ہوا، جس کی وجہ سے چالان تاخیر کا شکار ہوا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو تنبیہ کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ہر صورت چالان پیش کیا جائے۔ کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی گئی۔

karachi

Murder

Mustafa Murder Case

ARMAGAN

Call Center Case

chalan

mustafa amir