Aaj News

ایلون مسک نے آنکھ کے قریب نشان سے متعلق بڑا انکشاف کر دیا

لگتا ہے کہ نشان کچھ زیادہ ہی واضح ہوگیا ہے، مسک
شائع 31 مئ 2025 10:10am

ایلون مسک کی آنکھ پر سوجن نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی اور سوال ہونے لگے کہ یہ نشان کیسے پڑا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں الوداعی پریس کانفرنس کے دوران جب ارب پتی ٹیکنالوجی ماہر ایلون مسک ایک سوجی ہوئی دائیں آنکھ کے ساتھ وہاں موجود تھے، تو کئی قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ نے اس پر ایک حیران کن وضاحت دیتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ میں بس اپنے بیٹے ’لِل ایکس‘ کے ساتھ کھیل رہا تھا اور میں نے اس سے کہا کہ چلو میرے منہ پر مُکا مارو۔ اور اُس نے مار دیا۔

نشے کے الزامات، ایلون مسک نے امریکی اخبار کو کھری کھوٹی سنا دی

ایلون مسک کا مسکراتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ اس وقت تو کچھ خاص محسوس نہیں ہوا، لیکن لگتا ہے کہ نشان کچھ زیادہ ہی واضح ہوگیا ہے۔

’ایلون مسک خان یوسفزئی‘: اسپیس ایک کے ارب پتی بانی کا جڑواں پاکستان میں شغل کرتے پکڑا گیا

ایلون مسک کی اپنے ’بچوں کی فوج‘ بنانے کی کوشش، خفیہ معاہدوں کا انکشاف

یہ پریس کانفرنس ٹرمپ اور مسک کے درمیان اس وقت ہوئی تھی جب مسک نے بطور سربراہ ”ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی“ (DOGE) میں اپنی خدمات کے اختتام پر استعفیٰ دیا۔ اگرچہ انہوں نے اپنی ملازمت سے مایوسی کا اظہار کیا، لیکن یہ بھی کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے ”دوست اور مشیر“ کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔

Elon Musk

revealed

mark on face

son punches on face

while playing