Aaj News

لاہور: تہرے قتل کے اشتہاری ملزم نے سرنڈر کر دیا

نثار احمد نے سات سال قبل ذاتی دشمنی پر شہری حیدر اور اس کے بیٹے اعظم کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا، پولیس
شائع 31 مئ 2025 09:38am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

لاہور میں تہرے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم نثار احمد نے سات سال بعد سی سی ڈی کاہنہ کے سامنے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم سنگین نوعیت کے مقدمے میں پولیس کو طویل عرصے سے مطلوب تھا۔

پولیس کے مطابق نثار احمد نے سات سال قبل ذاتی دشمنی پر شہری حیدر اور اس کے بیٹے اعظم کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ اسی واردات میں مدعی لطیف کو بھی گولیاں مار کر شدید زخمی کیا، جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے کے تمام قانونی تقاضے پورے کر کے ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اسے قانون کے مطابق سزا دلوانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

گمبٹ : سیشن جج کی گاڑی پر حملہ، ایک پولیس اہلکار شہید، 2 زخمی

سی سی ڈی کاہنہ نے کہا ہے کہ اشتہاری مجرموں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

lahore

punjab

police

accused

Counter Terrorism Department (CTD)