اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی رہنما مشتاق احمد کو حراست میں لے لیا
پولیس نے مشتاق احمد کودفعہ 144 کی خلاف ورزی پرحراست میں لیا
اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اور سینیٹر مشتاق احمد خان کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ مشتاق احمد خان کو نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق جماعت اسلامی کے کارکنان نے نیشنل پریس کلب کے باہر اجتماع کی کوشش کی جو کہ موجودہ حالات میں نافذ دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہے۔ پولیس نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد کارکنان کو بھی گرفتار کر لیا۔
جماعت اسلامی کی قیادت نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے اور رہنما کی گرفتاری جمہوری اقدار کے خلاف ہے۔
اسلام آباد
Mushtaq Ahmed arrested
jamat islami
مقبول ترین
Aaj English
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔