9 مئی تھانہ رمنا حملہ کیس: پی ٹی آئی ایم این اے سمیت 11 ملزمان کو 10 سال قید کی سزا
انسداد دہشت گردی کی عدالت اسلام آباد نے 9 مئی تھانہ رمنا حملے کے مقدمے کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے عبد الطیف سمیت 11 ملزمان کو مجموعی طور پر 15 سال 4 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنادی ہے۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بڑا فیصلہ دیتے ہوئے نو مئی تھانہ رمنا حملے کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، تحریک انصاف کے ایم این اے عبداللطیف سمیت گیارہ ملزمان کو قید اورجرمانے کی سزا سنا دی گئی ۔
جج طاہرعباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں اورکارکنان کیخلاف 9 مئی تھانہ رمنا حملہ کیس کافیصلہ سنایا۔ عدالت نے پی ٹی آئی ایم این اے عبدالطیف سمیت 11 ملزمان کوسزا سنا دی گئی ملزمان کومجموعی طور پر 15سال چارماہ قید اورجرمانہ کی سزا سنائی گئی۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزمان نے تھانہ رمنا پرحملہ کیا، موٹرسائیکلوں کو آگ لگائی، 24 گواہان نے شہادتیں قلم بند کروائیں ، دہشت گردی کی دفعات پردس سال قید اور دولاکھ جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔
فیصلے کے مطابق تھانہ جلانے ، پولیس پرقاتلانہ حملہ اور مجمع بنا کرجرم کرنے پر پانچ سال کی سزا سنائی گئی، کارسرکارمیں مداخلت پر تین ماہ قید اوردفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ایک ماہ کی سزا سنائی گئی۔
فیصلہ سنائے جانے پرعدالت میں پیش ہونے والے 4 ملزمان پولیس نے گرفتارکرلیا۔
Aaj English














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔