کراچی: جائیداد کے تنازع پر بیٹے کی فائرنگ، والدین، ماموں اور بھائی زخمی
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا
کراچی کے علاقے باغ کورنگی میں جائیداد کے تنازع پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنے ماں، باپ، ماموں اور چھوٹے بھائی کو زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق، واقعہ خاندانی جھگڑے اور جائیداد کے تنازع کا نتیجہ تھا۔ ملزم نے گھریلو تنازع پر طیش میں آ کر اسلحے کا استعمال کیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
کراچی: ریسٹورنٹ پر فائرنگ خاتون سمیت 2 افراد زخمی
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
firing
karachi
korangi
Clash
accused arrest
مقبول ترین
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔