Aaj News

خانیوال: ریلوے اسٹیشن پر خستہ حال مسافر پل کا حصہ گر گیا، ایک ملازم جاں بحق

وفاقی وزیر ریلوے نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ریلوے کے 3 اعلی افسران کی معطلی کا حکم دے دیا
شائع 30 مئ 2025 12:40pm

ریلوے اسٹیشن خانیوال پر خستہ حال مسافر پل کا کچھ حصہ گرنے سے ایک ریلوے ملازم ایس ٹی اکرام موقع پر جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی جنہیں ریسکیو نے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس ریلوے اور اعلی افسران جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خانیوال ریلوے اسٹیشن پر اچانک خستہ حال مسافر پل کا کچھ حصہ گرنے سے ریلوے ملازم ایس ٹی اکرام موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی جنہیں ریسکیو نے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے کی امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ چکی ہیں جو امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

کرک پولیس کی کارروائی: بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد، 2 ملزمان گرفتار

اس موقع پر ڈی ایس ریلوے اور دیگر ریلوے کے افسران بھی موقع پر پہنچ کر جائے حادثہ کا جائزہ لے رہے ہیں۔

تاہم اس خستہ حال پل کی بروقت تعمیر نہ کروانے اور افسران کی نا اہلی پر وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ریلوے کے 3 اعلی افسران ڈویژنل انجینئر عابد رزاق اسسٹنٹ انجینیئر راجہ یوسف اور انسپیکٹر برج محمد عابد کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے واقعہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں انکوائری ٹیم میں سی ای او ریلوے ائی جی ریلوے اور ڈی ایس ریلوے لاہور شامل ہیں۔

Khanewal

railway station

1 died

passenger pull collapsed