Aaj News

کراچی: ریسٹورنٹ پر فائرنگ خاتون سمیت 2 افراد زخمی

ریسٹورنٹ پر ماضی میں بھتے کی پرچیاں بھیجی جا چکی ہیں، پولیس
شائع 30 مئ 2025 08:54am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

نیو کراچی کے علاقے فور کے چورنگی کے قریب ریسٹورنٹ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت 35 سالہ سمیرا اور 18 سالہ عمران کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے اور انہوں نے ایک مخصوص ریسٹورنٹ کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسی ریسٹورنٹ کو ماضی میں بھتے کی پرچیاں بھی موصول ہو چکی ہیں، اور اس حوالے سے اجمیر نگری تھانے میں بھتہ خوری کے مقدمات بھی درج ہیں۔

کراچی سے اوکاڑہ جانے والا سولر پلیٹ سے بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا، 2 ڈرائیورز بھی اغوا

واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں اور قریبی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔ ممکنہ طور پر واقعہ بھتہ نہ دینے پر دھمکی آمیز حملہ ہو سکتا ہے۔

کراچی: پولیس کی بڑی کارروائی،کالعدم تنظیم کیلئے بھتہ وصول کرنیوالا ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

firing

karachi

extortion