Aaj News

لاہور: شوہر کے قتل کا الزام ، گرفتار بیوی اور آشنا بری

گواہان موقع پر اپنی موجودگی اور ملزم پر قتل کا الزام ثابت کرنے میں ناکام رہے، فیصلہ
شائع 29 مئ 2025 02:24pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

لاہور کی سیشن عدالت نے شوہر کے قتل کے مقدمے میں گرفتار خاتون اور اس کے مبینہ آشنا کو بری کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بوسال نے ملزمہ زنیرہ اور علی رضا کی بریت کا فیصلہ سنایا۔

پراسکیوشن کے مطابق نومبر 2023 میں تھانہ جنوبی چھاؤنی میں مقتول شاہ رخ کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں الزام عائد کیا گیا کہ شاہ رخ کو اس کی اہلیہ زنیرہ نے اپنے آشنا علی رضا کے ساتھ مل کر قتل کیا۔

ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل اقبال باجوہ نے عدالت میں پیش ہو کر گواہوں پر جرح کی۔ عدالت کے فیصلے کے مطابق پراسکیوشن گواہان ملزمان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہے۔ گواہوں نے نہ صرف موقع واردات پر اپنی موجودگی ثابت نہ کی، بلکہ وہ ملزمان کے آپسی تعلقات اور قتل کی سازش کے الزامات کو بھی درست طور پر واضح نہ کر سکے۔

عدالت نے قرار دیا کہ گواہان کی جانب سے ٹھوس شواہد پیش نہ کیے جانے کے باعث شک کا فائدہ ملزمان کو دیا گیا، جس کے بعد زنیرہ اور علی رضا کو مقدمے سے بری کر دیا گیا۔

lahore

punjab

Murder

Session court