عمران خان سے ان کی 2 بہنوں کی ملاقات، اہم امور پر بات چیت
ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی، جو تقریبا 40 منٹ تک جاری رہی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ان کی 2 بہنوں کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج ملاقات کا دن ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی 2 بہنوں نے ملاقات کی اور اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئیں۔
عمران خان کی بہنوں سے ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی، تقریبا 40 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میں عمران خان کی صحت، عدالتوں میں زیر سماعت اپیلوں اور ملاقات کے حوالے سے امور پر بات چیت کی گئی۔
دوسری جانب بشریٰ بی بی کے فوکل پرسن رائے سلمان، وکیل عرفان خان نیازی اور خلیل اعوان نے بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔
imran khan
adiala jail
Adiyala Jail
IMRAN KHAN Adiyala Jail
Adyala Jail
Adiayala Jail
مقبول ترین
Aaj English



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔