Aaj News

بونیر کی تحصیل چغرزی میں موٹر کار حادثہ، 3 افراد جاں بحق

حادثے کا شکار گاڑی چغرزی سے سواڑی جا رہی تھی، ریسکیو ذرائع
اپ ڈیٹ 27 مئ 2025 10:41pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبر پختون خوا میں بونیر کے دور افتادہ پہاڑی علاقہ تحصیل چغرزی میں کار کھائی میں جا گری، حادثے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

ضلع بونیر کی دور افتادہ پہاڑی تحصیل چغرزی کے علاقے بنج کڑہ کے مقام پر افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک موٹر کار گہری کھائی میں جاگری۔

بونیر ضلع انتظامیہ کے مطابق بونیر کے تحصیل چغرزی کے دور آفتادہ پہاڑی علاقہ بنج کڑہ کے مقام پر موٹر کارگہری کھائی میں جاگرنے سے گاڑی میں سوار محمد رفیق ان کی بیوی ناہیدہ اختر اور بیٹا وقاص احمد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق افراد کا تعلق لاہور سے ہے۔ ضلع انتظامیہ نے نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ڈگراسپتال منتقل کردیں۔

KPK

car accident

Bunir