Aaj News

جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما اظہرالاسلام کی سزائے موت ختم کردی گئی

ظہرالاسلام کو 3 ساتھیوں سمیت 2012 میں انسانیت کے خلاف جرم کے الزام میں پابند سلاسل کیا گیا تھا
شائع 27 مئ 2025 03:57pm

بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے رہنما اظہرالاسلام کو انسانیت کے خلاف جرم سے بری کردیا۔

ذرائع کے مطابق بنگلادیشی سپریم کورٹ کی جانب سے جماعت اسلامی کے رہنما اظہرالاسلام کی سزائے موت کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم جاری کردیا۔

جماعت اسلامی بنگلادیش کے رہنما اظہرالاسلام کو 3 ساتھیوں سمیت 2012 میں انسانیت کے خلاف جرم کے الزام میں پابند سلاسل کیا گیا تھا۔

سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے دور حکومت میں ان کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔ جس کے تحت ان کے دو ساتھیوں کو سزائے موت دے دی گئی۔ جبکہ اظہرالاسلام کی سزا پر عمل درآمد ہونا تھا۔

بنگلہ دیش میں اسلامی جماعتوں کا اتحاد

تاہم سپریم کورٹ نے اظہرالاسلام کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کردیا ہے۔

فیصلہ سامنے آنے کے بعد جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر شفیق الرحمان نے اسے انصاف کی فتح قرار دیا ہے۔

بنگلہ دیش کے سابق صدر آدھی رات کو دھوتی میں ملک سے فرار

ان کا کہنا تھا ہم بدلہ نہیں بلکہ انصاف چاہتے تھے۔ یہ فیصلہ ظاہر کرتا ہے کہ انصاف کو دبایا نہیں جا سکتا۔

death sentence

OVERTURNED

jamaat e Islami Bangladesh leader

Azharul Islam