Aaj News

اداکارہ شگفتہ اعجاز کی پوسٹ نے مداحوں کو آبدیدہ کردیا

پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے بی پناہ محبت، دعاؤں اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا
شائع 26 مئ 2025 11:12pm

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے مرحوم شوہر یحییٰ صدیقی کی یاد میں ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی، جس نے ان کے مداحوں کو آبدیدہ کردیا۔

شگفتہ اعجاز نے اپنے شوہر کے ساتھ ایک پرانی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے ایک خوبصورت مگر دل سوز شاعری بھی تحریر کی، ان کے کیپشن میں درد، یاد اور خلاء کا اظہار تھا جو شوہر کی جدائی کے بعد ان کی زندگی میں پیدا ہوا ہے۔

شگفتہ اعجاز کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے بی پناہ محبت، دعاؤں اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔

صارفین نے کہا کہ ایک عورت کو حق ہے کہ وہ شوہر کے جانے کے بعد بھی رنگین لباس پہنے اور خوش رہے، کسی کو اس پر جج نہیں کرنا چاہیے۔

مداحوں نے کہا کہ یحییٰ انکل آپ کے ذریعے زندہ ہیں، خوش رہئے، آپ پہلے جیسی نہیں رہیں، یحییٰ صاحب کے جانے کے بعد آپ نے بہت وزن کم کر لیا ہے، اللّٰہ آپ دونوں کی جنت میں ملاقات کروائے آمین۔

Pakistani Actress

Viral post

Shagufta Ejaz

has left fans in awe