عمران خان اور بشریٰ بی بی سے کل کون کون ملاقات کرے گا؟ فہرست بھجوا دی گئی
فہرست میں بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللہ نیازی، نعیم حیدر پنجوتھہ، علی محمد کے نام شامل
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے کل اڈیالہ جیل میں کون کون ملاقات کرے گا؟ پی ٹی آئی کی جانب سے فہرست بھجوا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی سے کل جیل میں ملاقات کا دن ہے، پاکستان تحریک انصاف نے ملاقاتیوں کی فہرست جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھجوائی ہے، فہرست میں بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللہ نیازی، نعیم حیدر پنجوتھہ، علی محمد کے نام شامل ہیں۔
ان کے ساتھ ملاقات کرنے والوں کی فہرست میں عرفان احمد نیازی، حمید للہ اور خلیل احمد اعوان کے نام بھی شامل ہیں۔
ترجمان نیاز اللہ نیازی کے مطابق کل بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیڈران ان سے ملاقات کے لیے جیل جائیں گے۔
imran khan
bushra bibi
adiala jail
Adiyala Jail
IMRAN KHAN Adiyala Jail
Adyala Jail
Adiayala Jail
Imran Khan Bushra Bibi
مقبول ترین
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔