Aaj News

کراچی: ڈیفنس میں ہوٹل پر جھگڑے کی ویڈیو آج نیوز نے حاصل کرلی

جھگڑے میں ایک ویٹر بھی زخمی ہوا، دونوں پارٹیوں میں پولیس نے صلح کرادی
شائع 26 مئ 2025 05:41pm

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں چائے خانوں پر جھگڑے معمول بن گئے ہیں، گزشتہ رات طوبیٰ مسجد کےقریب ہوٹل پر جھگڑے کے دوران لاتوں اور کرسیوں کا ایک دوسرے پر آزادانہ استعمال کیا گیا، جھگڑے کی ویڈیو آج نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

ویڈیو میں چائے کے ہوٹل پرویٹرزکوجھگڑا کرتے دیکھا جاسکتا ہے ، جھگڑے کے دوران لاتوں اور کرسیوں کا ایک دوسرے پر آزادانہ استعمال کیا گیا۔

پولیس کے مطابق جھگڑا گزشتہ رات کسٹمر کی وجہ سے ویٹروں کے درمیان ہوا بتایا جاتا ہے کہ جھگڑے سے قبل دو ویٹروں میں پہلے تلخ کلامی ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران ایک ویٹر زخمی ہوا تھا، واقعے کی اطلاع پر پولیس نےصورت حال پر کنٹرول کرلیا۔ کسی نے واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کرایا۔

رپورٹ کے مطابق دونوں پارٹیوں میں پولیس کی موجودگی صلح ہوگئی تھی۔

defence

karachi police

fight at the hotel