Aaj News

پاکستانیوں کا بڑا کارنامہ: یو اے ای کا سب سے بڑا جھنڈا بنا کر عالمی ریکارڈ بنالیا

24ہزار سے زائد افراد نے ہاتھوں کے نشانات سے یو اے ای کا سب سے بڑا پرچم تخلیق کیا
شائع 26 مئ 2025 03:37pm

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے ایک اور تاریخی کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے عالمی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کر دیا۔

پاکستان ایسوسی ایشن دبئی (PAD) کی جانب سے ’ہینڈز آف یونٹی‘ مہم کے تحت یو اے ای کا دنیا کا سب سے بڑا جھنڈا ہاتھوں کے نشانات سے تیار کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔

’چین کسی کو بھی پاکستان کی سرحدوں یا خودمختاری کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دے گا‘

اس یادگار مہم میں مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 24,514 افراد نے حصہ لیا، جن میں 23 اسکولز، جامعات کے طلبہ و طالبات اور 39 مقامات پر موجود رضاکار شامل تھے۔ ہر ہاتھ کا نشان اتحاد، ہم آہنگی اور محبت کی علامت کے طور پر جھنڈے کا حصہ بنا، جس نے بین الثقافتی یگانگت کا شاندار مظاہرہ کیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے نمائندے نے دبئی میں واقع پاکستان آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں اس عالمی ریکارڈ کی باضابطہ تصدیق کی۔

پاکستان کا ڈیجیٹل انقلاب: بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی کیلئے 2000 میگاواٹ بجلی مختص

تقریب میں پاکستان کے سفیر برائے یو اے ای فیصل نیاز ترمذی، قونصل جنرل حسین محمد، اور 250 سے زائد مہمان شریک ہوئے۔

تقریب کو چار چاند لگانے کے لیے پاکستان کے مایہ ناز سابق کرکٹرز شاہد آفریدی اور عمر گل بھی موجود تھے، جنہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے جذبے کو خوب سراہا اور اسے ”اتحاد کی نئی مثال“ قرار دیا۔

بھارت کی پاکستان کو ایک بار پھر ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کی کوشش

تقریب میں ’ہینڈز آف یونٹی‘ پر مبنی ایک خصوصی دستاویزی ویڈیو بھی پیش کی گئی، جس میں اس عظیم الشان منصوبے کی تیاری، رضاکارانہ خدمات، کمیونٹی ڈرائیوز اور مشترکہ جدوجہد کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔

مہم میں کلیدی کردار ادا کرنے والے اسکولز، اسپانسرز اور شراکت دار اداروں کو اعزازی اسناد سے بھی نوازا گیا، جو اس اجتماعی کوشش کی اہمیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یہ کارنامہ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی، ایمیریٹس لوز پاکستان اور معروف پاکستانی فنکارہ روباب زہرہ کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ پی اے ڈی جو 1960 کی دہائی سے پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کر رہا ہے، نہ صرف فلاحی میدان میں بلکہ ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے اور کمیونٹی کی ترقی میں بھی پیش پیش ہے۔

پاکستان

entertainment

lifestyle