Aaj News

لاہور پولیس کی کارروائی، بدنام زمانہ ’جھپٹا گینگ‘ کا سرغنہ گرفتار

ملزم سے 12 موبائل فونز، 22 لیڈیز بیگ، نقدی، درجنوں چھینے گئے اے ٹی ایم کارڈز، شناختی کارڈز، ایک پسٹل اور گولیاں برآمدکر لیا گیا،پولیس
شائع 26 مئ 2025 09:26am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

لاہور پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران بدنام زمانہ جھپٹا گینگ کے سرغنہ محمد شہزاد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے لوٹ مار میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور بھاری مقدار میں چھینا گیا سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے 12 موبائل فونز، 22 لیڈیز بیگ، نقدی، درجنوں چھینے گئے اے ٹی ایم کارڈز، شناختی کارڈز، ایک پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

حکام کے مطابق ملزم محمد شہزاد شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ ملزم کی ایک واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ چکی ہے جس میں اسے شہری سے سامان چھینتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں اور مزید تفتیش کے لیے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں گینگ کے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

lahore

Punjab police

CCTV footage

جرائم

gang

criminal arrested