Aaj News

شمالی علاقوں میں آج شام سے پھر آندھی اور جھکڑ چلنے کی پیشگوئی

راولپنڈی،مری، پشاور،دیر،سوات،کوئٹہ، ژوب اور بارکھان میں بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
اپ ڈیٹ 26 مئ 2025 12:37pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

ملک کے شمالی علاقوں میں گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے محکمہ موسمیات کی جانب سے آج شام سے پھر آندھی اور جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بالائی علاقوں میں نیاسسٹم 28 مئی سے داخل ہوگا اور31 مئی تک آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان میں بدستور سورج اپنا غضب ڈھائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بعض علاقوں میں آندھی، تیز بارش اور ژالہ باری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے وقت موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا، شمالی اور جنوب مشرقی بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آندھی کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

راولپنڈی، مری، پشاور، دیر، سوات، کوئٹہ، ژوب اور بارکھان میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

ادھر کشمیر اور گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں بھی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس سے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث بعض نشیبی علاقوں میں جزوی طور پر پانی جمع ہونے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور محکمہ موسمیات کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

Hot Weather

weather

rainy weather

Weather Updates