پتوکی میں ریٹائرڈ ٹیچر کو اغواء کے بعد قتل کردیا گیا
مقتول ذوالفقار کی لاش کوٹ دولہ سے برآمد، ملزمان کی تلاش جاری ہے، پولیس
پتوکی میں موٹرسائیکل پر گھر سے نکلنے والا ریٹائرڈ ٹیچر کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ذوالفقار نامی ریٹائرڈ ٹیچر دوپہر کو موٹرسائیکل پر گھر سے نکلا تھا لیکن واپس نہ لوٹنے پر اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ نمبر بند رہنے کی وجہ سے اہل خانہ شدید پریشان تھے۔
پولیس نے کوٹ دولہ کے علاقے سے ایک لاش برآمد کی جس کی شناخت تفتیش کے بعد ذوالفقار کے طور پر کی گئی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس نے لاش کو کو تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
Punjab police
Pattoki
crime report
مقبول ترین
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔