Aaj News

لاہور:ریپ و بدفعلی کے عادی مجرمان کی کڑی نگرانی کا فیصلہ، الیکٹرک بینڈ پہنائے جائیں گے

مجرمان کے ٹخنوں پربینڈ فکس کئے جائیں گے اور بینڈ کو خراب کرنے یا اتارنے کی صورت میں فوری الرٹ جنریٹ ہوگا۔
شائع 24 مئ 2025 01:44pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

ریپ اور بدفعلی کے عادی مجرمان کی کڑی نگرانی کے لیے پولیس نے جدید اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، سی سی ڈی ایسے مجرمان کو الیکٹرک بینڈز پہنائے گی تاکہ ان کی حرکات و سکنات پر مکمل نظر رکھی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق جدید ممالک کی طرز پر یہ بینڈز مجرمان کے ٹخنوں پر فکس کیے جائیں گے۔ ابتدائی طور پر دو یا اس سے زائد ریپ کیسز میں ملوث افراد کو یہ بینڈز لگائے جائیں گے۔

یہ بینڈز سی ایس ڈی کے کنٹرول روم سے منسلک ہوں گے اور ان کے ذریعے ہر گھنٹے بعد مجرمان کی لوکیشن اور دیگر اپڈیٹس سسٹم میں موصول ہوں گی۔ مجرم اگر بینڈ خراب کرنے یا اتارنے کی کوشش کرے گا تو فوری الرٹ جاری ہو جائے گا۔

حکومت پنجاب نے سماج دشمن عناصر کے خلاف غنڈہ ایکٹ تیار کر لیا

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے مجرمان کو ایک مخصوص علاقے تک محدود رکھا جائے گا، اور بہتر چال چلن کی صورت میں ایک مخصوص مدت کے بعد بینڈ ہٹا دیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر 30 بینڈ لاہور کو دیے گئے ہیں جبکہ 100 الیکٹرک بینڈز صوبہ بھر میں تقسیم کیے جائیں گے۔

الیکٹرک بینڈز لگانے کا عمل آئندہ 1 سے 2 روز میں شروع کر دیا جائے گا، جس کا مقصد خواتین، بچوں اور معاشرے کو ان خطرناک مجرمان سے تحفظ دینا ہے۔

lahore

punjab

Rape Case

accused

electric band