Aaj News

اشعب عرفان نے ساؤتھ آسٹریلین اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

فائنل میں اشعب نے ملائیشیا کے ڈنکن لی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
شائع 24 مئ 2025 12:03pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پاکستان کے نوجوان اسکواش اسٹار اشعب عرفان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساؤتھ آسٹریلین اسکواش چیمپئن شپ 2025 جیت لی۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے فائنل میں اشعب نے ملائیشیا کے ڈنکن لی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

فائنل میں اشعب نے 08-11، 11-12 اور 09-11 سے کامیابی حاصل کی اور حریف کو کوئی موقع نہ دیا۔ اشعب کی یہ کامیابی نہ صرف ذاتی سطح پر ایک بڑا سنگ میل ہے بلکہ پاکستان کیلئے بھی فخر کا لمحہ ہے، جو ماضی میں اسکواش کے میدان میں عالمی شہرت رکھتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایڈیلیڈ میں ہونے والے ساؤتھ آسٹریلین اوپن اسکواش کی مجموعی انعامی رقم 9 ہزار ڈالرز ہے۔

Ashab Irfan

squash

South Australian Open