Aaj News

بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان بھارت سے ٹکرانے کو تیار، کراچی سے کتنا دور ؟

ڈپریشن کا مرکز 17.1 ڈگری شمالی اور 73.0 ڈگری مشرقی طول بلد پر موجود ہے۔
اپ ڈیٹ 24 مئ 2025 09:12pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی وسطیٰ بحیرہ عرب میں موجود دباؤ کا نظام شدت اختیار کر کے ڈپریشن میں تبدیل ہو چکا ہے۔ اس ڈپریشن کا مرکز 17.1 ڈگری شمالی اور 73.0 ڈگری مشرقی طول بلد پر موجود ہے، جو کراچی سے تقریباً 1058 کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب واقع ہے۔

بحیرہ عرب میں سمندری طوفان، بھارتی ریاست کونکن کے ساحل کے قریب ہونے سے لہریں بپھر گئیں۔سسٹم بھارتی ساحل سے گزرنے کے بعد کمزور ہونے لگا۔

بحیرہ عرب میں طوفان بننے کا خدشہ، پاکستانی ساحلوں کو کتنا خطرہ؟

کراچی سے فاصلہ ایک ہزار کلومیٹرسے زائد ہو گیا جبکہ سمندری ہوائیں بند ہو گئیں، محکمہ موسمیات کے مطابق کل پارہ 40 ڈگری کے پار جانے کی پیشگوئی کی گئی۔

سمندر کے قریبی علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک محسوس کیا جائے گا۔

محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ فی الوقت پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کو اس ڈپریشن سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ تاہم صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی ممکنہ تبدیلی کی صورت میں عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔

karachi

Cyclone

Depression

arabian sea