انڈیا میں بننے والے آئی فون پر 25 فیصد ٹیرف، ٹرمپ نے دھمکی دیدی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایپل نے بھارت میں فونز کی تیاری جاری رکھی تو اسے 25 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کے آئی فون پر 25 فیصد جبکہ یورپی یونین پر 50 فیصد تجارتی ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی۔ تاہم اب امریکی صدر کا کہنا ہے کہ یورپی یونین پر 50 فیصد ٹیکس کا اطلاق یکم جون سے ہو جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے بھارت میں آئی فونز تیار نہ کرنے کا ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہوئے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایپل کمپنی کو انتباہ کیا کہ آئی فونز صرف امریکا میں تیار کیے جائیں، بھارت میں نہیں، اگر ایپل نے بھارت میں فونز کی تیاری جاری رکھی تو اسے پچیس فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔
یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ یورپی یونین سے تجارتی مذاکرات کرنے والا تھا۔
امریکی صدر نے جوہری توانائی کے پہلے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کردیے، ماہرین کی تشویش بڑھ گئی
یاد رہے کہ 15 مئی کو قطر میں ایک پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹِم کُک سے کہا تھا کہ وہ بھارت میں آئی فونز تیار نہ کریں۔ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ انڈیا اپنے مفادات کا خیال خود رکھ سکتا ہے۔
ٹرمپ نے اس اعلان کے بعد وائٹ ہاؤس میں رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کا اطلاق سیم سنگ یا یہی مصنوعات بنانے والی کسی بھی دوسری ایسی کمپنی پر ہو گا ورنہ یہ ناانصافی ہو گی۔ اگر وہ یہاں پلانٹ لگاتے ہیں تو اس پر ٹیرف نہیں ہو گا۔ اس ٹیرف کا اطلاق جون کے اواخر میں ہو گا۔
ٹرمپ کا ہارورڈ یونیورسٹی کو غیرملکی طلبا کے داخلے سے روکنے کا حکم
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا بھارت پر بڑھتا ہوا عدم اعتماد مودی سرکار کی پالیسیوں پر سوالیہ نشان ہے، مودی حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں نے بھارت کو امریکی صنعت کے لیے غیر معتبر بنا دیا ہے۔
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔