روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا آغاز، 390 افراد رہا
روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگی کشیدگی کے دوران ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں دونوں ممالک نے قیدیوں کے تبادلے کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ خبرایجنسیوں کے مطابق، ابتدائی مرحلے میں مجموعی طور پر 390 قیدی رہا کیے گئے، جن میں ہر ملک کی جانب سے 270 جنگی قیدیوں اور 120 سویلین افراد کو آزادی دی گئی۔
یہ تبادلہ ترکیہ کے شہر استنبول میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کے بعد عمل میں آیا، جہاں دونوں فریقین نے ایک ہزار قیدیوں کی مرحلہ وار رہائی پر اتفاق کیا تھا۔ رہائی پانے والے افراد کو بسوں کے ذریعے اپنے اپنے وطن واپس منتقل کیا گیا، جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔
امریکا یورینیم کی افزودگی ختم کرنا چاہتا ہے تو کوئی جوہری معاہدہ نہیں ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ
قیدیوں کی رہائی کا یہ عمل انسانی بنیادوں پر انجام دیا گیا اور اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ریڈ کراس کی نگرانی میں مکمل کیا گیا۔ حکام کے مطابق، آئندہ دو روز میں مزید قیدیوں کی رہائی کا امکان ہے اور اس حوالے سے مذاکرات کے اگلے مرحلے پر کام جاری ہے۔
عالمی دباؤ پر اسرائیل نے 90 امدادی ٹرک کو غزہ میں جانے کی اجازت دے دی
عالمی برادری نے اس اقدام کو امن و استحکام کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تبادلے سے نہ صرف کشیدگی میں کمی آئے گی بلکہ فریقین کے درمیان اعتماد سازی کی فضا بھی پیدا ہوگی، جو کسی ممکنہ جنگ بندی یا دیرپا امن معاہدے کی بنیاد بن سکتی ہے۔
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔