Aaj News

معرکۂ حق کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین، آئی ایس پی آر کا شاندار نغمہ ریلیز

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شہداء معرکہِ حق کو سر کا جھومر قرار دیا۔
شائع 23 مئ 2025 09:30am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے معرکۂ حق کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے نیا ملی نغمہ ’میں اپنا وعدہ نبھا رہا ہوں‘ ریلیز کر دیا۔ نغمہ نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی اور ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہو گیا۔

اس نغمے میں گلوکاروں کی سحرانگیز آوازوں اور دل سوز بول نے سننے والوں کے دلوں کو چھو لیا. جب کہ اس میں افواجِ پاکستان اور سویلینز کی عظیم قربانیوں کو شاندار انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہداء معرکۂ حق کو ’سر کا جھومر‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ انہی شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں فتح و کامیابی سے سرفراز فرمایا۔

معرکہ بنیان مرصوص کی تکمیل پر ’’یلغار‘‘ نامی خصوصی نغمہ جاری

نغمے نے 1965 کی جنگ کے ماحول کی یادوں کو دوبارہ تازہ کر دیا، جب پوری قوم نے یکجہتی کے ساتھ افواجِ پاکستان کا ساتھ دیا اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

یہ نغمہ نہ صرف پاکستان کے شہداء کو یاد کرنے کا ذریعہ ہے بلکہ نئی نسل کو ملی یکجہتی، قربانی اور حب الوطنی کے پیغام سے بھی روشناس کراتا ہے۔

ISPR

Song

Inter Services Public Relations (ISPR)

New Military Song

Murka e Haq

Field Marshal Asim Munir