Aaj News

قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں کمی

شرح منافع میں ایک فیصد کمی کی گئی ہے جس کا اطلاق مختلف سیونگز اسکیمز پر علیحدہ علیحدہ شرح سے ہوگا۔
شائع 22 مئ 2025 09:29am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

ملک میں افراطِ زر کی شرح میں حالیہ کمی کے بعد ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے قومی بچت کی مختلف اسکیمز پر منافع کی شرح میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی شرح کا اطلاق 21 مئی 2025 سے ہوگا۔

ڈائریکٹوریٹ کے مطابق منافع کی شرح میں ایک فیصد تک کمی کی گئی ہے، جس کا اطلاق مختلف سیونگز اسکیمز پر علیحدہ علیحدہ شرح سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سیونگ اکاؤنٹ پر منافع کی شرح ایک فیصد کمی کے بعد اب 9.5 فیصد ہوگی اوراسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع میں 30 بیسز پوائنٹس کمی کر کے 10.9 فیصد کر دیا گیا۔

زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری معیشت کیلئے مثبت ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

اسی طرح ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع 18 بیسز پوائنٹس کم کر کے 11.52 فیصد ، ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس کی منافع کی شرح 21 بیسز پوائنٹس کمی سے 11.91 فیصد ہو گئی۔

بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر منافع 24 بیسز پوائنٹس کمی کے بعد اب 13.4 فیصد دیا جائے گا۔

حکومت جی ڈی پی گروتھ کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

حکام کا کہنا ہے کہ افراط زر کی موجودہ رفتار اور مالیاتی پالیسی کے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ماہرین معاشیات کے مطابق اس اقدام کا مقصد مہنگائی کے دباؤ کو کنٹرول میں رکھنے کے ساتھ ساتھ معیشت میں توازن پیدا کرنا ہے۔

economy

national savings

Declining rate of return

Savings Schemes

Rate of return