مودی سرکار کی ایک اور اوچھی حرکت، پاکستانی اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم
بھارت کی مودی سرکار پاکستان دشمنی میں ایک اور اوچھی حرکت پر اتر آئی۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر چوبیس گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق متعلقہ اہلکار پر سفارتی ذمہ داریوں کے برخلاف سرگرمیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بھارتی وزارتِ خارجہ نے پاکستانی ناظم الامور کو طلب کرکے باقاعدہ ڈی مارش بھی جاری کیا۔
یہ پہلا واقعہ نہیں، گزشتہ ہفتے بھی بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو اسی قسم کے الزامات کے تحت ملک بدر کر دیا تھا۔ تب بھی پاکستانی ناظم الامور کو طلب کرکے بھارت نے احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔
جواب میں پاکستان نے بھی بھارت کے اس اشتعال انگیز اور غیر سفارتی رویے کا جواب دیتے ہوئے اسلام آباد میں تعینات ایک بھارتی سفارتی اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔
Aaj English













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔