Aaj News

وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے میں بیک وقت 80 سے زائد ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا اعلان

نون لیگ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں افواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کیا گیا
شائع 21 مئ 2025 07:36pm

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں بیک وقت 80 سے زائد ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ نون لیگ پارلیمانی پارٹی سے خطاب میں انہوں نے کہا میو اسپتال کے ایم ایس کو عوام کو دوائیں نہ دینے پر نکالا۔ نواز شریف کینسر اسپتال میں رواں سال علاج شروع ہوجائے گا، اجلاس میں افواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔ بھارتی حملے کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی تمام تر کارکردگی کے ساتھ آپ کے سامنے موجود ہوں، آپ کے تمام تلخ سوالات کے جواب دوں گی۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن سے راستے صاف ہوئے، ستھرا پنجاب روزبروز بہتر ہو رہا ہے، ستھرا پنجاب پروگرام میں دیہی علاقوں کو بھی شامل کیا، پنجاب کے دور درازعلاقوں میں صاف پانی پہنچائیں گے۔

مریم نوازنے یہ بھی کہا کہ صوبے کے عوام کی بہتری کیلئے دن رات کوشاں ہیں، پنجاب بھر کے اسپتالوں میں مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں، آئندہ سال بھی100ارب روپےلاگت سےمفت ادویات فراہم کریں گے، اسپتالوں میں کرپشن کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے گئے، کلینک آن وہیل پراجیکٹ کے ذریعےعوام کو سہولت ملی ہے۔

انھوں نے اجلاس سے خطاب میں مزید کہا کہ حالیہ کشیدگی کے بعد دنیا میں پاکستان کا معیار بلند ہو گیا، ہمارا دشمن ہر لحاذ سے پاکستان سے بہت بڑا ہے، بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر سب کو مبارکباد دیتی ہوں۔ بہادر افواج نے رافیل طیاروں کو فیل کر دیا۔

اجلاس میں افواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔ بھارتی حملے کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

CM Punjab Maryam Nawaz