Aaj News

بھارتی جارحیت میں شہید اور زخمیوں کے ورثاء کی امداد شروع، کتنی رقم ملے گی؟

پنجاب حکومت نے 343 ملین روپے کی رقم ڈپٹی کمشنرز کو جاری کر دی ہے۔
شائع 20 مئ 2025 11:20am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے شہریوں کے اہل خانہ اور زخمی افراد کے لیے پنجاب حکومت نے امدادی پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں 343 ملین روپے کی رقم 14 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز (ڈی سیز) کو جاری کر دی گئی ہے۔

یہ پیکج وزیراعظم کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے جس کے تحت محکمہ داخلہ پنجاب نے فنڈز کی شفاف تقسیم کے لیے ضابطہ بھی جاری کر دیا ہے۔

متاثرہ اضلاع میں قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، اٹک، مری، بہاولپور، بہاولنگر، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، سیالکوٹ، خانیوال، اوکاڑہ اور راولپنڈی شامل ہیں۔

بھارت نے دوبارہ جنگ مسلط کی تو ہمیں تیار پائے گا، دشمن کو پھر سبق سکھائیں گے، وزیراعظم

شہید شہریوں کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس امداد دی جائے گی جبکہ شدید زخمی شہریوں کو 20 لاکھ روپے اورمعمولی زخمیوں کو 10 لاکھ روپے امداد فراہم کی جائے گی۔

محکمہ داخلہ نے ہدایت جاری کی ہے کہ امدادی رقم صرف مستحق اور جائز حقداروں تک شفاف انداز میں پہنچائی جائے۔ ہر کیس میں وصول کنندہ کی اہلیت کی باقاعدہ تصدیق لازم قرار دی گئی ہے،اور شہداء کے قانونی وارثین کے علاوہ کسی تیسرے فریق کو ادائیگی نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی: وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے، شہدا پیکیج کا اعلان

علاوہ ازیں متاثرین کی تفصیلات اور ذاتی معلومات کو مکمل رازداری سے محفوظ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ شہداء اور زخمیوں کے تمام شواہد اور تفصیلات سرکاری ریکارڈ میں محفوظ رکھنے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔

پاک چین تعلقات خطے میں امن و استحکام کی بنیاد ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

امدادی رقوم کی تقسیم محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ حتمی فہرست کے مطابق کی جائے گی۔ تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امدادی رقوم کی تفصیلی رپورٹ محکمہ داخلہ کو بروقت ارسال کریں۔

Indian Aggression

Pakistan India Clash 2025

pakistan india war

Operation Bunyan Morsoos

Financial package