Aaj News

اسلام آباد، راولپنڈی میں ژالہ باری، طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

محکمہ موسمیات کی شہریوں کو موسمی اثرات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت
اپ ڈیٹ 18 مئ 2025 10:04pm

اسلام آباد ، راولپنڈی ملکہ کوہسارمری میں تیزہوائوں کیساتھ آندھی اورطوفان کے ساتھ بارش نے موسم خوشگوارکردیا، گرمی کا زورٹوٹ گیا جبکہ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

ادھر ملکہ کوہسارمری میں بھی شدید گرج چمک کساتھ بارش نے موسم خوشگوار کردیا، طوفانی ہواؤں کے باعث بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا،،تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر،بالائی پنجاب اور راولپنڈی ،،اسلام آباد میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس طرح چند مقامات پرتیزبارش اورژالہ باری بھی متوقع ہے ، آندھی اور جھکڑ کے سبب کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

rawalpindi

اسلام آباد

Rain