Aaj News

کیپٹو پاور ٹیرف پر پالیسی سازی کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ میں اہم بیٹھک

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اجلاس کو بریفنگ دی
اپ ڈیٹ 18 مئ 2025 11:43pm
Big Meeting on Captive Power Tariff at CM House - Aaj News

وزیراعلیٰ ہاؤس میں کیپٹو پاور ٹیرف کے حوالے سے بڑی بیٹھک لگ گئی۔ اجلاس میں کیپٹیو پاور پلانٹ کے ٹیرف پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا سندھ میں چھ سو پلانٹس ہیں۔ صنعت کاروں کو ٹیرف بڑھانے پر اعتراض ہے۔ وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے پالیسی بنانے کی ہدایت دی ہے۔ حکومت سندھ کی دعوت پر صنعتکاروں کو سننے آئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ میں کیپٹو پاورٹیرف پر بڑی بیٹھک لگ گئی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزرا اور وزیرپٹرولیم کے علاوہ دیگربھی شریک ہیں۔

اجلاس میں کیپٹو پاور پلانٹ کے ٹیرف پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں تقریباً 600 کیپٹو پاور پلانٹ ہیں، ٹیرف بڑھانے پر صنعت کاروں کو اعتراض ہے، وفاقی وزیرہمارے صنعتکاروں کو سنیں پھر فیصلہ کریں۔

صنعت کاروں نے کہا کہ پاورپلانٹس لیوی کےتحت اضافی چارج صنعتوں پرلگائے، گیس کمپنیاں قیمت زیادہ چارج کرتی ہیں، وفاق مزید ٹیکس لگائے گا تو صنعتیں برداشت نہیں کر سکیں گی۔ کیپٹیو پاور پلانٹ بند کر کے وفاقی حکومت سے بجلی لے تو یہ مشکل ہوگا۔ گرڈ اسٹیشن کی بجلی ڈراپ ہوتی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اجلاس کو بریفنگ میں کہا کہ آج ہم سندھ حکومت کی دعوت پر صنعتکاروں کو یہاں سننے آئے ہیں، معیشت میں اضافہ ہو رہا ہے، اس میں سب کا تعاون اور محنت شامل ہے، وزیراعظم نے پالیسیز متعارف کرانے کی ہدایت دی ہے جس سے صنعتی ترقی یقینی ہو۔

CM Sindh

Murad Ali Shah

Rana Sanaullah

Muhammad Aurangzeb