Aaj News

کراچی: اورنگی ٹاؤن کے منشیات بحالی مرکز پر حملہ، 117 نشے کے عادی افراد فرار

بحالی مرکز کے نام پر منشیات فروخت کی جاتی ہیں، اہل علاقہ
شائع 18 مئ 2025 02:05pm

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں واقع منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے مرکز پر ایک ہنگامہ خیز واقعہ پیش آیا جہاں 150 افراد نے مرکز پر دھاوا بول کر فائرنگ کی، املاک کو نقصان پہنچایا اور زیر علاج 117 افراد کو فرار کرا دیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مکینوں نے بحالی مرکز پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بحالی مرکز کے نام پر منشیات فروخت کی جاتی ہیں اور زیر علاج افراد دراصل اطراف کے گھروں میں چوریوں میں ملوث ہیں۔

دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ کو احکامات جاری کیے ہیں کہ واقعے میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش جاری ہے جبکہ فرار ہونے والے افراد کی تلاش کے لیے کارروائیوں کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

karachi

Orangi Town