Aaj News

امریکی صدر نے غزہ بحران کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا، 10 لاکھ فلسطینیوں کو لیبیا منتقل کرنے کا منصوبہ

گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی افواج کی وحشیانہ بمباری سے مزید 109 فلسطینی شہید
شائع 17 مئ 2025 09:11am

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز کو دیے گئے تازہ انٹرویو میں غزہ کی صورتحال کو ایک ”سنگین انسانی بحران“ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں بڑی تعداد میں لوگ فاقہ کشی کا شکار ہیں اور فلسطینیوں کو فوری انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے۔ صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ آئندہ ماہ اسرائیل اور غزہ کے حوالے سے ”مثبت پیش رفت“ کا امکان موجود ہے۔

دوسری جانب، غزہ پر اسرائیلی درندگی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی افواج کی وحشیانہ بمباری سے مزید 109 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے جان بوجھ کر پناہ گزین کیمپوں اور رہائشی گھروں کو نشانہ بنایا، جب کہ درجنوں افراد اب بھی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

چین کی بھارت پر کڑی ضرب، اروناچل پردیش کو نیا نام دیکر اپنا علاقہ قرار دے دیا

شہدا کی مجموعی تعداد 53,119 تک پہنچ چکی ہے اور ہزاروں افراد جبری انخلا کے بعد غزہ سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔ تباہی کے اس منظرنامے میں انسانی المیہ اپنی انتہا کو چھو رہا ہے۔

پہلگام حملے کے بعد انڈیا اور طالبان کے درمیان پسِ پردہ رابطے سامنے آ گئے

ادھر امریکی میڈیا نے چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ دس لاکھ فلسطینیوں کو لیبیا منتقل کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا نے اس منصوبے پر لیبیا سے تبادلہ خیال بھی کیا ہے، اور بدلے میں لیبیا کے منجمد اربوں ڈالر بحال کیے جائیں گے۔ یہ منصوبہ عالمی سطح پر شدید تنقید کی زد میں آ سکتا ہے کیونکہ یہ فلسطینیوں کے جبری انخلا اور ان کی سرزمین سے محرومی کا سبب بن سکتا ہے۔

ٹرمپ کا پاک بھارت کشیدگی پر انکشاف – ’دونوں جوہری طاقتیں غصے اور ٹٹ فار ٹیٹ کی پوزیشن پر تھیں‘

علاوہ ازیں، اسرائیل اور فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل پر مبنی عالمی کانفرنس 17 سے 20 جون تک اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوگی، جس میں ممکنہ امن منصوبے اور خطے کی آئندہ سمت پر غور کیا جائے گا۔

انٹرویو کے دوران ایک سوال پر صدر ٹرمپ نے روس یوکرین جنگ سے متعلق بھی سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا، ’’میرے بغیر روس یوکرین ڈیل ممکن نہیں۔ اگر یوکرین نے معاہدہ نہ کیا تو روس پر تباہ کن پابندیاں عائد کریں گے۔‘‘ انہوں نے یوکرینی صدر زیلنسکی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس کے پاس کوئی ٹرمپ کارڈ نہیں ہے۔‘‘

Donald Trump

Israel Gaza War

President Donald Trump

Gaza Citizens Displacement