Aaj News

پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پرعبوری امیدواروں کی فہرست جاری

سینیٹر ساجد میر کے انتقال کے باعث خالی سینیٹ کی نشست پر انتخاب 29 مئی کو پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔
شائع 16 مئ 2025 10:30am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پنجاب سے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب نے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق اب تک چار امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ ان امیدواروں میں عبدالکریم، خدیجہ صدیقی، اعجاز حسن اور عبد الستار شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق اس نشست پر انتخاب 29 مئی کو پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔ عبوری فہرست کے بعد جانچ پڑتال، اعتراضات اور حتمی امیدواروں کا اعلان مقررہ شیڈول کے تحت کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ نشست پروفیسر ساجد میر کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کے مطابق تمام تر انتظامات مکمل کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے، جبکہ عبوری فہرست کے بعد اعتراضات اور حتمی امیدواروں کا اعلان مقررہ تاریخ پر کیا جائے گا۔

lahore

punjab assembly

Election Commission of Pakistan (ECP)

Senator Sajid Mir