Aaj News

غزہ میں اسرائیل کی یوم نکبہ پر وحشیانہ بمباری سے مزید 15 فلسطینی شہید

مغربی کنارے کے شہر تمون میں بھی اسرائیل کی دہشت گردی میں 5 افراد شہید، رپورٹ
شائع 16 مئ 2025 09:25am

غزہ میں اسرائیل کی یوم نکبہ پر وحشیانہ بمباری سے مزید 15 فلسطینی شہید ہوگئے۔ جمعرات سے اب تک اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 85 سے زائد ہوگئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق خان یونس میں بچوں اور خواتین سمیت 61 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔ شہدا کی مجموعی تعداد 53 ہزار 10 ہوگئی۔

مغربی کنارے کے شہر تمون میں بھی اسرائیل کی دہشت گردی میں 5 افراد شہید ہوگئے۔

ادھر اسرائیلی فوج کے ٹینکوں نے غزہ کی سرحد کے قریب پوزیشنیں سنبھال لیں۔

غزہ کی حمایت: معروف آئس کریم برانڈ کے شریک بانی امریکی سینیٹ سے گرفتار

دوسری جانب یوم نکبہ پر اسرائیل کی تل ابیب یونیورسٹی میں فلسطین کے حامی طلباء نے زبردست احتجاج کیا گیا۔

مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران ٹرمپ نے اسرائیل کو نظر انداز کر دیا

مظاہرین کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ، جبکہ میڈرڈ میں سینکڑوں افراد نے فلسطین کے حق میں ریلی نکالیاں نکالی گئیں۔

Israel Gaza War