پی آئی اے کا آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر جشن
آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی تاریخی فتح کے بعد قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اس کامیابی کو منفرد انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق تمام ملکی اور بین الاقوامی پروازوں میں مسافروں کی خصوصی تواضع کی جا رہی ہے۔
پی آئی اے کی جانب سے جشنِ فتح کے طور پر دورانِ پرواز کیک کاٹنے کی تقریبات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پاک فوج نے ”آپریشن بنیان مرصوص“ کی تکمیل کا اعلان کردیا
یہ سلسلہ اندرونِ ملک پروازوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی روٹس، بشمول ٹورانٹو، فرانس، عرب ممالک اور دیگر مقامات کی جانب جانے والی پروازوں میں بھی جاری ہے۔
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی: وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے، شہدا پیکیج کا اعلان
ترجمان نے مزید بتایا کہ اس اقدام کا مقصد پاکستانی قوم کے جذبے اور افواجِ پاکستان کی کامیابی کا جشن منانا ہے، تاکہ ہر پاکستانی کو اس تاریخی لمحے کا حصہ بنایا جا سکے۔
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔