Aaj News

بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کسی بھی قسم کی ڈیل نہیں کی گئی، بیرسٹر گوہر

بانی چیئرمین ڈیل چاہتے ہیں لیکن اسے ڈیل کا نام نہیں دینا چاہتے، اختیار ولی خان
اپ ڈیٹ 15 مئ 2025 01:54pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے واضح کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کسی بھی قسم کی ڈیل نہیں کی گئی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ میں واضح طور پر کہتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی باتوں کو کبھی باہر شیئر نہیں کیا، اور ہمیشہ ان کی امانت کو محفوظ رکھا۔ بیرسٹر گوہر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بانی کے اہلِ خانہ بھی حالات سے مکمل طور پر باخبر ہیں اور ان کے بچوں نے بھی واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں کی گئی۔

والد کی رہائی کیلئے ہمارے پاس زیادہ آپشن نہیں بچے، عمران خان کے بیٹوں کا پہلا انٹرویو

چیئرمین پی ٹی آئی نے اس موقع پر سیاسی ماحول میں کشیدگی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی معاملات کا حل صرف اور صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہے، اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس سمت میں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔

کیا پی ٹی آئی اور حکومت میں مذاکرات ہونے والے ہیں؟

بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بار بار اس بات پر زور دیا کہ پارٹی بانی کی پوزیشن بالکل واضح ہے اور پارٹی کی قیادت ان کی ہدایت کے مطابق ہی تمام امور چلا رہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان کا ردعمل

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و نشریات اختیار ولی خان نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے حالیہ بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل دیا ہے۔

اختیار ولی خان نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کا یہ کہنا کہ بانی چیئرمین ڈیل نہیں چاہتے، سراسر گمراہ کن اور حقیقت کے برخلاف ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر بانی چیئرمین ڈیل نہیں چاہتے تو پھر وہ چاہتے کیا ہیں؟

اختیار ولی نے مزید کہا کہ اگر واقعی بانی چیئرمین بے گناہ ہیں تو انہیں عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کرنی چاہیے، ڈیل کا سہارا کیوں لیا جا رہا ہے؟

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی کوششیں، جنید اکبر پارٹی رہنماؤں پر برس پڑے

اختیار ولی نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ بانی چیئرمین ڈیل چاہتے ہیں لیکن اسے ڈیل کا نام نہی دینا چاہتے۔ بانی چیئرمین وزیراعظم شہباز شریف سے این آر او مانگ رہے ہیں مگر یہ کوشش اس انداز میں ہو رہی ہے کہ دنیا کو اس کا علم نہ ہو۔

اسلام آباد

imran khan

media talk

Deal

chairman pti

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Barrister Gohar Khan

ikhtiar wali