جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری کیس: جسٹس آغا فیصل کا سماعت سے انکار
یہ کیس میرے روسٹرمیں نہیں، کیس متعلقہ بینچ میں سماعت کے لیے لگایا جائے،جسٹس آغا فیصل
سندھ ہائیکورٹ کراچی میں اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کیس سے متعلق جسٹس آغا فیصل نے سماعت سے انکار کرتے ہوئے کیس ڈسچارج کر دیا۔
سماعت کے آغاز پر جسٹس آغا فیصل نے واضح کیا کہ یہ کیس میرے روسٹر میں شامل نہیں ہے، لہٰذا اس کی سماعت نہیں کر سکتا۔
عدالت نے ہدایت کی کہ کیس کو متعلقہ بینچ کے روبرو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔ عدالت نے کیس میں جاری حکم امتناع میں بھی توسیع کرتے ہوئے مزید کسی قسم کی کارروائی سے روک دیا۔
جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری کا معاملہ: جامعہ کراچی سنڈیکیٹ کا فیصلہ معطل
یاد رہے کہ یہ مقدمہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تعلیمی ڈگری سے متعلق ہے جس پر قانونی کارروائی کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔
karachi
Sindh High Court
justice tariq mehmood jahangiri
degree case
مقبول ترین
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔