کراچی میں بادلوں کا بسیرا، گرمی اور حبس کا راج
آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، محکمہ موسمیات
شہر قائد میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے تاہم گرمی اور حبس کی شدت برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جبکہ گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد محسوس کی جائے گی۔
اس وقت شہر کا درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جو حبس کی ایک بڑی وجہ ہے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی سمت سے 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
karachi
Hot Weather
Weather Updates
مقبول ترین
Aaj English














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔