Aaj News

کراچی: پورٹ قاسم چورنگی کے قریب فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

فائرنگ ذاتی تنازع پر ہوئی، ملزم کوگرفتار کرلیاگیاہے، پولیس
اپ ڈیٹ 12 مئ 2025 11:55am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

کراچی میں پورٹ قاسم چورنگی کے قریب پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے فائرنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی تنازع پر ہوا۔ جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کو جناح ہسپتال منتقل کیا کردیا گیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت توقیر ولد صدیق عمر ،توصیف ولد محمد بشیر ، عثمان ولد منصف کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں نعمان ولد بشیر اور منصف ولد عبدالطیف شامل ہیں۔

کراچی: ، منگھو پیر میں پلاٹ کے تنازع پرفائرنگ سے خاتون جاں بحق

پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کر لیے اور کہا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔

کراچی: جناح اسپتال کے قریب ہوٹل پر فائرنگ۔ 1 شخص جاں بحق

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ شہریوں نے سیکیورٹی انتظامات مزید بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

karachi

Karachi Firing

Port Qasim