Aaj News

عمران خان نے چیئرمین پی اے سی جنید اکبر سے استعفیٰ طلب کرلیا

عمرایوب کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنائےجانےکا امکان ہے، پارٹی ذرائع
اپ ڈیٹ 12 مئ 2025 04:20pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اعلیٰ سطح پر اہم تبدیلی کی بازگشت سنائی دینے لگی ہے، جہاں بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دینے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ تحریری حکم علیمہ خان کے ذریعے پارٹی قیادت تک پہنچا دیا گیا ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا تحریری پیغام بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو بھی ارسال کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ جنید اکبر پارٹی کے تنظیمی امور پر توجہ دیں اور پی اے سی چیئرمین شپ کسی اور کو سونپی جائے۔

ذرائع کے مطابق عمر ایوب کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا نیا چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔ تاہم موجودہ چیئرمین جنید اکبر کا کہنا ہے کہ انہیں تاحال باضابطہ طور پر استعفا دینے کا کوئی حکم موصول نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی جب کہیں گے، میں فوراً عہدہ چھوڑ دوں گا۔

پی اے سی اجلاس: ساڑھے 7 ارب کی مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی

اس معاملے پر پارٹی کے سینئر رہنما سلمان اکرم راجا نے تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، اور فی الحال اس پر کوئی مؤقف نہیں دینا چاہتا۔

imran khan

resignation

PAC

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

juneed akbar