Aaj News

او آئی سی کا پاک بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم، مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر زور

پائیدار امن کے لیے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کو مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے حل کیا جائے، او آئی سی
شائع 12 مئ 2025 10:07am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

اسلامی تعاون تنظیم (OIC) نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کا حل بات چیت کے ذریعے ممکن ہے۔

او آئی سی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم دونوں ممالک کے درمیان چھ مئی سے شروع ہونے والی جھڑپوں کے خاتمے کو خوش آئند قرار دیتی ہے۔ اعلامیے کے مطابق جنگ بندی کا یہ عمل دس مئی کو امریکا اور دیگر ممالک کی مداخلت سے ممکن ہوا، اور اس میں کردار ادا کرنے والے تمام فریق تحسین کے مستحق ہیں۔

براہ راست مذاکرات کی تیاری: پاک بھارت ڈی جی ایم اوز آج ہاٹ لائن پر اہم رابطہ کریں گے

او آئی سی نے ایک بار پھر اس مؤقف کا اعادہ کیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام دیرینہ تنازعات کو مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے حل کیا جائے۔

ٹرمپ انتظامیہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کیلئے کیوں رضامند ؟

ترجمان کا کہنا تھا کہ تنظیم اس بات پر زور دیتی ہے کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے علاقائی و عالمی سطح پر سنجیدہ کوششیں کی جائیں اور انسانی جانوں کے ضیاع سے بچنے کے لیے تمام فریقین صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔

ceasefire

OIC

India Pakistan Tension

pak india Ceasefire